ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / دہشت گردانہ حملے میں 2 نوجوان اور1 پولیس اہلکار ہلاک

دہشت گردانہ حملے میں 2 نوجوان اور1 پولیس اہلکار ہلاک

Wed, 17 Aug 2016 17:41:42    S.O. News Service

سری نگر، 17؍اگست؍(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وادی کشمیر میں دہشت گردوں کی طرف فوج کے ایک قافلے پر آج گھات لگا کر کئے گئے حملے میں 2 نوجوان اور ایک پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔وادی میں سری نگر ، اننت ناگ اور مگام علاقے میں کرفیو جاری ہے۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ آدھی رات کے بعد ڈھائی بجے بارہمولہ ضلع میں خواجہ باغ علاقے میں دہشت گردوں کی طرف گھات لگا کر کئے گئے حملے میں دو فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔انہوں نے بتایا کہ حملے میں 2 فوجی اور ایک پولیس اہلکارہلاک ہو گئے اور جائے حادثہ سے فرار ہوئے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے وسیع مہم چلائی گئی ہے۔دریں اثناء کشمیر میں مسلسل 40ویں دن معمولات زندگی ٹھپ ہے جہاں جاری تشدد میں ابھی تک 63لوگ مارے جا چکے ہیں۔پولیس افسر نے بتایاکہ بڈگام ضلع کے مگام علاقے میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے جہاں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ میں کل 4 شہری ہلاک ہو گئے تھے۔سری نگر ضلع اور اننت ناگ قصبے میں بھی کرفیو جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ وادی کے باقی حصوں میں لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگادی گئی ہے۔سری نگر میں بھاری تعداد میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے اور اقوام متحدہ فوجی مبصر گروپ(یواین ایم او جی )کے مقامی دفتر کی طرف جانے والے تمام راستوں کو سوناور میں سیل کر دیا گیا ہے۔
علیحدگی پسند گروپوں نے عالمی تنظیموں سے کشمیر مسئلے میں مداخلت کر کے اسے حل کرنے کے لئے اقوام متحدہ کے دفتر تک مارچ کرنے کی اپیل کی تھی۔علیحدگی پسندوں نے حکومت کی طرف سے اقوام متحدہ کے دفتر تک ان کو مجوزہ مارچ کی اجازت نہیں دی جانے کی صورت میں 72گھنٹے کے مظاہرے کی دھمکی دی ہے۔علیحدگی پسندوں کی طرف سے طلب ہڑتال کی وجہ سے اسکول، کالج اور نجی دفتر بند رہے جبکہ سرکاری گاڑیاں سڑکوں پر نہیں نظر آئی۔سرکاری دفاتر میں بھی حاضری کم رہی۔پوری وادی میں انٹرنیٹ اور موبائل خدمات معطل رہیں جبکہ براڈبینڈ کی خدمات ہفتہ شام سے بند کر دی گئیں موبال فون کی خدمات اسی دن دیر رات سے معطل کر دی گئیں۔شہریوں کی اموات کو لے کر علیحدگی پسند گروپ وادی میں احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں۔نو جولائی سے بھڑکے مظاہرے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 63افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور کئی ہزار زخمی ہوئے ہیں۔


Share: